رانا وحید
راولپنڈی:مسلسل بارش بھی جماعت اسلامی کی خواتین کارکنوں جلسہ گاہ میں پہنچنے سے نہ روک سکی۔ لاہور سے پنڈی جلسہ میں شرکت کے لیے آانے والے قافلے کو لاہور پولیس نے روک لیا ۔جس پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ فی الفور ہماری گرفتار خواتین کو رہا کرو ،جب تک عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے، ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ہمارا احتجاج عوام کے حقوق کی پاسداری کے لیے ہے۔ بارش کے باوجود جلسہ گاہ میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا دھرنے میں شرکت کرنے والی خواتین کو روکنا حکمرانوں کی بزدلانہ حرکت ہے ۔میں سلام پیش کرتا ہوں جماعت اسلامی کی خواتین کارکنوں کو جنہوں نے جی ٹی روڈ پر ہی لاہور میں دھرنا دے دیا ہمارا دھرنا حکومت کے ظالمانہ ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف ہے مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں کو فل فور واپس لیا جائے۔