خالد لطیف بلوچ
لندن: فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران اس کی عالمی سطح پر فروخت میں پہلی بار کمی واقع ہوئی ہے۔
میکڈونلڈز نے دنیا بھر میں اپنی فروخت میں کمی کا اعلان کیا جو کہ 13 سہ ماہیوں میں پہلی بار ہوا ہے جس کی وجہ مہنگائی بتائی جا رہی ہے کیونکہ بڑھتی مہنگائی نے کم آمدنی والے افراد کو ویلیو ڈیل کی جانب راغب اور زیادہ قیمت والے کھانوں بشمول بگ میکس کی خریداری سے دور کر دیا ہے۔
اس سے قبل ایسی گراوٹ 2020 میں سامنے آئی تھی جب عالمی وبا کووڈ 19 اور دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے میکڈونلڈ کی فروخت پر بھی اثر پڑا تھا۔