ایونٹ کی میزبان تنظیم تحریک کشمیر اٹلی کے مرکزی صدر بابر وڑائچ اور دیگر رہنماؤں کی رابطہ مہم تیز
رپورٹ محمد الیاس قادری
بولونیا/اٹلی :5 سال قبل بھارتی حکومت کی طرف سے اپنی مقبوضہ وادی کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے 5 اگست 2019ء کو منظور کیئے جانے والے ظالمانہ قانون کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک کشمیر اٹلی کے زیراہتمام اتوار 4 اگست 2024ء کو اٹلی کے شہر بریشیا میں کشمیر ریلی کے انعقاد کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، ریلی کی کامیابی کیلئے تحریک کشمیر اٹلی کے مرکزی صدر چوھدری بابر وڑائچ، نائب صدور جوھدری محمد منیر اور چوھدری سجاد احمد مہر سمیت تحریک کے دیگر رہنماؤں نے یہاں مقیم پاکستانی و کشمیری کیمونٹی کی نمائندہ سیاسی، سماجی، دینی و کاروباری تنظیموں کی سرکردہ شخصیات سے رابطے تیز کر دیئے ہیں، دریں اثنا تحریک کشمیر بولونیا کے صدر معررف بزنسمین چوھدری شہزاد مشتاق بنیاں نے بھی بولونیا اور اس کے گردونواح میں مقیم پاکستانی اور کشمیری باشندوں سے رابطہ کر کے انہیں ریلی میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔