محمد اظہر نوائے وقت
لاہور: عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کرنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 جولائی کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد اڈیالہ جیل کے عملے نے دوسرے مقدمے میں گرفتاری کے لیے دھکے دئیے۔
درخواست کے مطابق بدسلوکی کرنے والے عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر اریسٹ کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جیل کے متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔