صارفین کے حقوق کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ،چیئرمین لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ز انجینئر عامر ضیاء

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور؛ چیئرمین لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ز انجینئر عامر ضیاء نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ہے۔ وہ لیسکو بورڈ کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں بورڈ کے اراکین چیئرمین عامر ضیاء، اسد شفیع، جوائنٹ سیکرٹری رانا عبید،ظفر محمود،طاہر بشارت چیمہ،زوئی خورشید خان،سلمان قیوم،ڈاکٹر نعیم رؤف اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجنیئر شاہد حیدر نے شرکت کی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیاء نے کہا کہ پروریٹا بلنگ کے حوالے سے صارفین کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے اور اس سے متعلقہ تمام شکایات کو حل کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں