بارش نے حکومت کے ناقص انتظامات کے پول کھول دیئے،میو ، سروسز ہسپتال میں بارشی پانی داخل ،جنرل ہسپتال ڈوب گیا، مختلف وارڈز میں پانی داخل

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور/اسلام آباد:لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے، طوفانی بارش کے باعث لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مون سون بارش کا ہیوی سپیل جاری ہے۔ مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن ، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔
پنجاب کےدیگرشہروں گجرات،گوجرانوالہ، وزیرآباد سمیت کئی مقامات پر بھی متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے ،جس کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست تک مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے پول بھی کھول دیئے۔ناقص انتظامات ہونے سے میو اور سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بارشی پانی داخل ہوگیا۔ جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال بھی پانی میں ڈوب گیا، مختلف وارڈز میں پانی داخل ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں