کمشنر شعیب اقبال سید ،ایڈیشنل کمشنر شفیق ڈوگر، ڈائریکٹر آرٹ کونسل ریاض حمدانی کا جشن آزادی کی تقریبات سے خطاب
رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی
ساہیوال:کمشنر شعیب اقبال سید ،ایڈیشنل کمشنر شفیق ڈوگر، ڈائریکٹر آرٹ کونسل ریاض حمدانی نے جشن آزادی کی تقریبات کا افتتاح کیا۔آرٹس کونسل ساہیوال میں جاری سمر کیمپ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتیں، آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے ۔ ہم بطور قوم پاکستان کو دنیا میں معتبر مقام دلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں، والدین اور شہریوں نے جس جوش و جذبہ سے آزادی کی تقریبات کی اس افتتاحی تقرب میں جس جوش و جذبہ اور ولولہ سے شرکت کی ہے وہ اس بات کی غمازی ہے کہ ہم ایک متحد اور پرعزم قوم ہیں۔کمشنر شعیب اقبال سید ایڈیشنل کمشنر شفیق ڈوگرنے آزادی کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فضا میں غبارے چھوڑے گئے، آزادی کا کیک کاٹا گیا، بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو اور ترانے پیش کئے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے سمر کیمپ آرگنائز کرنے پر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کی کاوشوں کو سراہا۔