خالد لطیف بلوچ
لندن:لندن سے پرتگال جانے والی ایزی جیٹ ایئرلائن کی فلائٹ کا معاون پائلٹ دوران سفر جہاز بے ہوش ہوگیا۔ یہ واقعہ 27 جولائی کو پیش آیا۔
لندن سے پرتگال جانے والی فلائٹ کے معاون پائلٹ کو لینڈنگ کے بعد پیرا میڈکس کے عملے نے اپنی تحویل میں لے لیا جس کے بعد اسے لِسبن کے سانتا ماریا ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔
پائلٹ کے بے ہوش ہونے کے بعد فلائٹ میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔
ریڈ الرٹ جہاز میں حفاظتی اقدامات کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جاری کیا جاتا ہے۔
پائلٹ کے بے ہوش ہونے کے باوجود 193 مسافروں کی یہ پرواز خیریت سے لینڈ کر گئی۔