کامیڈین سردار کمال نماز جنازہ کے بعد فیصل آباد میں سپرد خاک

محمد اسلم نوائے وقت

فیصل آباد: پاکستان کے نامور اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ مدنی مسجد بٹالہ کالونی فيصل آباد میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور پرستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سردار کمال کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
اداکار سردار کمال نے اپنے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں