محمد ناصر غلزاءی ،نوائے وقت
پشاور:گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے اہلیان کرم کی جانب سے پشاور پریس کلب کے سامنے امن کے لیے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شرکت کے موقع پر کہا ہے کہ ضلع کرم میں شدید خونریز تصادم کے باعث اموات ہوئی ہیں ۔میرے پاس وسائل نہیں۔ ہیلی کاپٹر بھی نہیں ۔ میں ضرور کرم امن کے لیے جاتا۔وزیراعلی اختیارکا استعمال نہیں سمجھتے ۔اس موقع پر کیمپ میں اہلیان کرم کے نمائندہ عبدالخالق پٹھان ارشاد بنگش اور دیگر مشران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فوری طور پر وزیراعلی ائی جی اور چیف سیکٹری کو کرم میں امن کے قیام کے لیے خود کرم جانا چاہیے تھا۔