محمد ناصر غلزاءی ،نوائے وقت
پشاور/طور خم:پاکستانی کسٹم حکام کی جانب سے پاکستان میں افغانستان کی جانب سے داخل ہونے والی گاڑیوں کےڈرائیوروں اور کنڈکٹرز کے ویزوں کے حوالے سے پابندیوں کے رد عمل پر افغان حکام نے مال برداریوں کا گاڑیوں کا افغانستان میں داخلہ بند کر دیا ہے۔ پاکستان کسٹم حکام نے افغان کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے ویزا شرط پر عمل درامد کا آغاز کر دیا۔ اس پر افغان حکام نے رد عمل دیتے ہوئے ہر قسم کی مال بردار گاڑیوں کی افغانستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ افغان حکام کے اس اقدام کے بعد اج دوسرے روز بھی دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل ۔ بارڈر کے دونوں اطراف ٹرکوں ٹرالروں اور کنٹینروں کی لمبی قطاریں کھڑی رہی، جس میں سبزیاں پھل اور دیگر زندگی کی ضروری اشیاء خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کسٹم حکام کے مطابق رواں سال 31 جولائی تک افغان کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کو عرضی داخلہ دستاویزہ ٹی اے ڈی کی سہولت فراہم کر کے ان کو ویزے سے استثنی دیا گیا تھا تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں۔ کسٹم حکام کے مطابق دو طرفہ معاہدے کے مطابق یکم اگست سے کارگو گاڑیوں کے لیے ویزہ شرط پر عمل درامد شروع کر دیا گیا ہے۔