سٹاف رپورٹر نوائے وقت
ٹانک:ناصر غلزئی ایڈووکیٹ انٹرپرویشنل کوآرڈینٹر، ایسویشن انٹرنیشنل لائرز پاکستان نے ضلع ٹانک میں ججوں کی گاڑیوں کی فائرنگ پر ججز کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔
ناصر غلزئی ایڈووکیٹ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی .