شھزاد عالمگیر نوائے وقت
لاھور: ویلنشیا ٹاؤن میں اقرا ہسپتال کے مالک اور پاکستان تحریک انصاف کے ایک بانی رکن ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کر دیا گیا۔ ائی جی پنجاب نے اس قتل کے واقعات کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار 4 شوٹرز نے ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ کی۔ڈاکٹر شاہد صدیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر شوٹرز نے قتل کیا۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں تحقیق کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کو کیوں قتل کیا گیا۔