پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سب سے زیادہ 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد قرض کے ساتھ پہلے نمبرپر، پاکستان مسلم لیگ(ن) ، جس نے مجموعی طور پر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر قرض لیا
پی ٹی آئی نے اپنے ایک دورہ حکومت میں آئی ایم ایف کو سب سے زیادہ 79 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ادا کرکے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے
کامرس رپورٹر نوائے وقت
اسلام آباد: ملک میں حکومت کرنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے حوالے سے اہم اعداد وشمارکا ڈان نے پتہ لگا لیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس حکومت کے دور میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے سب سے زیادہ قرض لیا گیا اور کس جماعت نے زیادہ قرض واپس کیا اور کس نے سب سے زیادہ سود ادا کیا۔
آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے والی پاکستانی حکومتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد قرض کے ساتھ سرفہرست ہے۔
آئی ایم ایف سے قرض لینے کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ(ن) ہے جس نے مجموعی طور پر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر قرض لیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مختصر عرصے میں سب سے زیادہ قرض لینے والی جماعت کی فہرست میں 48 کروڑ ڈالر کے فرق سے 6 ارب ڈالر قرضے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
آئی ایم ایف کو سب سے زیادہ قرض واپس کرنے والی حکومتوں کی فہرست میں مسلم لیگ (ن) پانچ ارب 92 کروڑ ڈالرکے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے ایک دورہ حکومت میں آئی ایم ایف کو سب سے زیادہ 79 کروڑ 11 لاکھ ڈالر سود ا ادا کیا اور اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔