استقبالیہ تقریب میں شرکت کے علاوہ اہل خانہ کے ہمراہ میلان اور وینس کی سیر
رپورٹ محمد الیاس قادری
ونیزیا : پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں سرکاری طور پر شرکت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل و پبلک آفیئرز سابق وفاقی وزیر داخلہ پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے وطن واپس جاتے ہوئے اٹلی میں قیام کیا، جہاں 2 روزہ قیام کے دوران انہوں نے مسلم لیگ نون اٹلی کے سینئر نائب صدر ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری عمران روم امرہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کے علاوہ اہل خانہ کے ہمراہ وینس اور میلان کے تفریحی مقامات کی سیر کی، بعد ازاں وہ دورے کی اگلی منزل برطانیہ روانہ ہو گئے۔