ضلع خیبر پولیس کا انقلابی قدم ۔ضلع خیبر میں پہلی بار خاتون پولیس جونئیر آفیسر مہک پرویز مسیح ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل تعینات

محمد ناصر غلزاءی

باڑہ: ضلع خیبر پولیس کا انقلابی قدم ۔ضلع خیبر میں پہلی بار خاتون پولیس جونئیر آفیسر مہک پرویز مسیح کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل تعینات کردیاگیا۔ضلع خیبر کے خواتین پولیس پرعزم ہے کہ وہ مرد پولیس اہلکاروں اور آفیسرز کے ساتھ شانہ بہ شانہ عوام کی خدمت کریں گے۔ اور وہ لاکھوں قبائلی خواتین کے لئے انصاف تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے ضلع خیبر میں پہلی دفعہ خاتون جونیئر پولیس آفیسر مہک پرویز مسیح کو ایڈشنل ایس ایچ او کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ۔مہک پرویز قبائلی ضلع خیبر کی تاریخ میں کسی بھی تھانے کی پہلی خاتون ایڈشنل ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں۔ خاتون ایڈشنل ایس ایچ او کے تقرر کا مقصد لاکھوں خواتین کی حوصلہ افزائی اور انصاف تک رسائی ہے۔۔قبائلی اضلاع کے خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تاہم ماضی کےبرعکس خواتین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں