پردیسی لٹتا رہا ، ڈالفن سکواڈ بچانے کے لیے رقم مانگتی رہی، اچھا تھا کہ بارش کے پانی میں ڈوب مرتے

لاہور ایئرپورٹ کے قریب جرمن سیاح پر تشدد، ڈاکو قیمتی سامان ، موبائل فون، جرمن نقدی اور پانچ لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ لے کر فرار

محمد آیرش نوائے وقت

لاہور میں جرمن سائیکل سوار سیاح کے ساتھ ڈکیتی کی وردات ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ سیاح کی شناخت 27 سالہ برگ فلورائن نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایئرپورٹ کے اطراف میں کیمپنگ کررہا تھا کہ اچانک دو مسلح افراد نے آکر اس کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔
جرمن شہری کے مطابق ڈاکو اس کا موبائل فون، نقدی اور پانچ لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ لے کر فرار ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ شخص حالت غیر ہونے پر اپنی مدد آپ کے تحت سائیکل پر سوار ہو کر رینجرز آفس کے سامنے سے گزرتے ہوئے گر گیا، اور اسے فوری طور پر رینجرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
جرمن سیاح نے الزام لگایا ہے کہ پٹرولنگ کرتی ڈالفن سکواڈ کو اطلاع دی مگر انہوں نے رقم کا مطالبہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں