راولپنڈی آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی یاسین خان بلوچ کی سربراہی میں جاری

رانا وحید

راولپنڈی: راولپنڈی آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی یاسین خان بلوچ کی سربراہی میں جاری ہے۔ ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ، ڈی پی آئی پنجاب مشتاق احمد سیال تھے ۔ ٹورنامنٹ کی وجہ سے گراس لیول سے ہاکی کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی ہاکی ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔کامیاب ہونے والی ٹیموں کے ساتھ مہمان خصوصی اور سی او نے گروپ فوٹو بنایا اورانھیں مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں