چیچہ وطنی پریس کلب چوہدری فیاض حسن کمبوہ، سابق صدر چیچہ وطنی پریس کلب سعید اختر رانا ، سابق جنرل سیکرٹری ملک اسد عباس ،نائب صدر چیچہ وطنی پریس کلب نوید رضوان، میاں رضوان انور، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان کی شرکت
رانا وحید نوائے وقت
ساھیوال /چیچہ وطنی : پنجاب بھر کی طرح ساہیوال میں بھی یوم شہداء پولیس منایا گیا ۔ اس موقع پر شمع جلائی گئی ۔ شہدا کی تصویروں پر گل پاشی کی گئی۔ ساہیوال میں ڈی پی او ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ڈی ایس پی نے تقریب میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال کے عہدے داروں، ساہیوال پریس کلب اور چیچہ وطنی کے عہدے داروں سمیت سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ چیمبر چیمبر اف کامرس کے صدر، مرکزی انجن تاجران کے صدر ، چیچہ وطنی پریس کلب چوہدری فیاض حسن کمبوہ، سابق صدر چیچہ وطنی پریس کلب سعید اختر رانا ، سابق جنرل سیکرٹری ملک اسد عباس ،نائب صدر چیچہ وطنی پریس کلب نوید رضوان، میاں رضوان انور، سمیت وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ شہداء کی بلندی درجات کے لیئے خصوصی دعا کی ۔