اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں :………….بنگلادیش؛ مظاہرین چیف جسٹس کے گھر سے کاریں اور قیمتی سامان لے گئے

سیکیورٹی فورسز نے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی، گھر میں رکھے پکوان بھی کھا گئے

محمد موہت

ڈھاکا: بنگلادیش میں مظاہرین نے چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور تقریباً ہر طرف توڑ پھوڑ کر کے رکھ دی جب کہ قیمتی سامان کو لوٹ کر لے گئے۔

مظاہرین ڈھاکا میں چیف جسٹس عبید الحسن کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے اور گھر میں توڑ پھوڑ کی اور کار سمیت فرنیچر اور تمام قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے۔

چیف جسٹس اُس وقت رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے اور سیکیورٹی فورسز نے بھی کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ مظاہرین گھر میں رکھے پکوان بھی کھا گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں