بنگلہ دیشی صدر کا سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم

صدر شہاب الدین کی زیر سربراہی اجلاس میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا متفقہ فیصلہ

محمد موہت

ڈھاکہ:سابق وزیر اعظم کے استعفے اور فوج کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین نے جیل میں بند سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کی اہم رہنما خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم دے دیا۔

صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہاب الدین کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کو فوری طور پر رہا کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل وقار الزمان، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ان تمام لوگوں کو رہا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جنہیں طلبہ کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں