رپورٹ: محمد الیاس قادری
اٹلی : دیار غیر میں مقیم مختلف ممالک سے چھٹیاں گزارنے آبائی وطن گئے ہوئے اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز سید قمر شاہ (برطانیہ) کے ہمراہ چوھدری اکرام شہزاد آف پنڈی سلطان پور (اٹلی)، چوھدری عباس مہر آف مہمند چک (ناروے) ،چوھدری اویس بشیر آف پنڈی سلطان پور (ہالینڈ)، چوھدری اسماعیل سرور بھٹیاں (ناروے) ،چوھدری قمر عباس ٹوانہ (ناروے) اور دیگر شخصیات پر مشتمل وفد نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر بننے پر مبارکباد دی، اور انہیں دیار غیر میں مقیم ہموطنوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔