پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں یوم شہداء پولیس کا انعقاد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بطور مہمان خصوصی شرکت،بچوں میں 65 لیپ ٹاپس اور بائیسکلز تقسیم

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور :پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں یوم شہداء پولیس پروگرام کا انعقاد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، کمانڈنٹ کالج لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ سمیت شہدائے پولیس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں خصوصی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین تعلیمی کارکردگی کے حامل شہدا پولیس کے بچوں میں 65 لیپ ٹاپس اور بائیسکلز سمیت دیگر تحائف سے حوصلہ افزائی کی۔
فرض کی راہ میں گولیوں کے سامنے سینہ سپر ہونے والے پولیس فورس کے 100 غازیوں کو 10 کروڑ روپیہ دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں