سپیکرخیبر پختونخوا کا اسمبلی کے بابر سلیم سواتی کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر واک

محمد ناصر غلزاءی ، نوائے وقت

پشاور:سپیکرخیبر پختونخوا کا اسمبلی کے بابر سلیم سواتی کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں واک کا انعقاد کیا گیا ۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ واک میں اراکین اسمبلی عملے اور انتظامیہ نے حصہ لیا ۔
واک کے دوران شرکاء نے بھارت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے درج تھے۔
شرکاء نے کشمیر بنے پاکستان کے نعرے بھی لگائے ۔
اس موقع پر سپیکر بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں