شیخ حسینہ برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی خواہش مند،ابھی تک برطانیہ سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا،برطانیہ کے دروازے بند ہونے کا امکان

محمد ابرار

اگرتلہ : بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ ملک میں ہونے والے پرتشدد احتجاج کے باعث فوجی ہیلی کاپٹر پر ملک سے جانے کے بعد اب اطلاعات کے مطابق سیاسی پناہ کی درخواست پر برطانیہ کے جواب کی منتظر ہیں۔

انڈیا کے شمال مشرقی شہر اگرتلہ میں لینڈنگ کے بعد شیخ حسینہ اپنی بہن کے ساتھ نئی دہلی پہنچیں اور برطانوی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کی۔

شیخ حسینہ کو نئی دہلی میں اپنا قیام بڑھانا پڑا رہا ہے کیونکہ انہیں ابھی تک برطانیہ کی جانب سے سیاسی پناہ پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

شیخ حسینہ اپنی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ کے ساتھ ہیں جو برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔ شیخ ریحانہ کی بیٹی ٹیولپ صدیق لیبر پارٹی کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں