محمد موہت
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے استعفے کے بعد بھی مظاہرین کا غصہ نہیں تھم رہا اور منگل کو مشتعل عوام نے بھارت کے ساتھ ثفاقتی تعلقات کے فروغ کے لیے دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے دھانموندی میں قائم اندراگاندھی کلچرل سینٹر (آئی جی سی سی) نذر آتش کردیا۔
مشتعل ہجوم نے ڈھاکا کے علاقے دھانموندی میں واقع اندراگاندھی کلچرل سینٹر پر چڑھائی کردی اور آگ لگا دی، مشتعل افراد نے اس کے علاوہ دارالحکومت کے دیگر کئی مقامات بشمول بنگابندھو میموریل میوزیم (بنگابندھو بھابن) پر آگ لگادی۔
بنگابندھو بھابن مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمان کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا، جنہیں 1975 میں قتل کردیا گیا تھا جب وہ ملک کے صدر تھے۔