رانا وحید
وہاڑی: واپڈا کی نااہلی، عرصہ دراز سے مین تاروں پر رکھے گئے ٹرانسفارمر کے پول ٹیرھے ہو گیے ہیں جو آئے روز حادثات کا شکار بنتے ہیں۔ ٹھینگی فیڈر کے عملہ کو بار بار اطلاع کے باوجود کوئی اثر نہیں ہوا ۔آئے روز کسی نہ کسی شخص کی جان لے جاتی ہے۔ کچا کھوہ روڈ مدرسہ جامعہ تحفیظ القرآن بالمقابل قبرستان 9 / 11 ڈبلیو بی مدرسہ کے سامنے بجلی کے کھمبوں پر رکھے ہوئے ٹرانسفارمر کے پول ٹیرھے پڑے ہیں جو آئے روز بچوں کی جان لے لیتے ہیں۔ متعدد بار ٹھینگی فیڈر واپڈا کے اعلیٰ افسران کو اطلاع دی مگر بے حسی کا عالم یہ ہے کہ وہ لکشمی کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور معصوم بچوں کی جانوں کا خون پی رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی چوہدری طارق محمود کا کہنا ہے کہ واپڈا نے ایک ہفتہ کے اندر آگر بجلی کے کھمبوں کو درست نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔