رانا وحید
کراچی: بلدیہ عظمیٰ میدان جنگ بن گیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پارکنگ کی نیلامی ڈیپارٹمنٹ کے لیے عذاب بن گئی۔ پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باوجود ٹھیکے دار بھاری اسلحہ کے ساتھ نیلامی میں شریک ہوئے۔
پارکنگ نیلامی شروع ہوتے ہی ٹھیکے دار آپے سے باہر ہو گے۔
ٹھیکے دار ایک دوسرے پر ٹیبل کرسیاں اٹھا کر حملہ کیا۔اطلاعات کے مطابق پارکنگ کی تین کمپنی اور معروف کمپنیوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ پارکنگ کے نیلامی کے پہلے روز بھی لڑائی جھگڑا ہوا، جس کے باعث نیلامی ختم کردی گئی تھی۔ ٹھیکے داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی دی تھی۔