رانا وحید
کراچی : کراچی کورنگی میں قبرستان سے گرفتار ہونے والے ملزم سے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔ملزم ڈیڑھ نمبر کورنگی کا رہایشی ہے۔
ملزم قبرستان میں دفن ہونے والی عورتوں کی تازی قبروں پر نظر رکھتا تھا، جب گھر والے بچیوں اور عورتوں کو دفنا کر چلے جاتے تھے تو ملزم ان کی قبریں کھود کر لاشوں کی بے حرمتی کرتا تھا۔ ملزم نے اب تک چار قبروں کی بے حرمتی کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم کو 8 سال قبل بھی عوام نے کورنگی نمبر 1 کے قبروستان سے پکڑا تھا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔