آپ نے ارشد ندیم کو موقع دیا؟، نہیں جناب! انہوں نے ساری جدوجہد اپنی مدد آپ کے تحت کی ہے،ایوارڈ یافتہ برطانوی جرنلسٹ
“ارشد ندیم کیلئے انعام کا اعلان کرنیوالے رقم دینے کے بعد رسید بھی دکھائیں”،برطانوی ٹی وی اینکر
آپ ارشد ندیم کو عزت دیں، انہوں نے عالمی سطح پر قوم کا سر فخر سے بُلند کیا ، آپ ایسا نہیں کریں گے،ہمیشہ کی طرح صرف شوبازی کریں گے، ڈائریکٹرنیوز ،ڈان ٹی وی
سٹاف رپورٹر نوائے وقت + مانیٹرنگ ڈیسک
لندن :برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایر ایوارڈ یافتہ اخبار نواءے وقت لندن ،ڈیلی ڈان لندن کے ایڈیٹر انچیف ، ڈان ٹی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اور ایوارڈ یافتہ برطانوی جرنلسٹ ڈاکٹر اختر گلفام نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی کامیابی کا کریڈٹ لینے پر وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کی ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، ارشد ندیم 92.97 میٹر طویل تھرو کے ذریعے پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورے اترے اور اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنایا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اور شخصیات نے اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
برطانوی ٹی وی کے اینکر ڈاکٹر اختر گلفام نے ڈان ٹی وی کے پروگرام ڈان سپورٹس میں وزیراعظم شہباز شریف پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ارشد ندیم کو موقع دیا؟، نہیں جناب! انہوں نے ساری جدوجہد اپنی مدد آپ کے تحت کی ہے، آپ نے تو ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے جِم تک کی سہولیات فراہم نہیں کیں۔
برطانوی جرنلسٹ ڈاکٹر اختر گلفام نے وزیراعظم کے مشیر رانا مشہود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ارشد ندیم کو عزت دیں کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بُلند کیا ہے لیکن آپ ایسا نہیں کریں گے ،ہمیشہ کی طرح صرف شوبازی کریں گے
برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایر ایوارڈ یافتہ اخبار نواءے وقت لندن ،ڈیلی ڈان لندن کے ایڈیٹر انچیف ، ڈان ٹی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اور ایوارڈ یافتہ برطانوی جرنلسٹ ڈاکٹر اختر گلفام نے گولڈ میڈلیسٹ اولمپئین ارشد ندیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کرنے والوں سے اہم مطالبہ کردیا۔
برطانوی جرنلسٹ ڈاکٹر اختر گلفام نے کہا کہ جن لوگوں نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، وہ ارشد ندیم کو انعام دینے کے بعد رقم کی رسید سوشل میڈیا پر لازمی شیئر کریں۔