ارشد ندیم وطن واپسی کیلئے پیرس سے روانہ، براستہ استنبول رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے

احمد بھٹی نوائے وقت

پیرس:پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیروارشد ندیم پاکستان واپسی کیلئے پیرس سے روانہ ہو گیے ہیں ۔وہ براستہ استنبول رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے۔

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم وطن واپسی کے لیے پیرس سے روانہ ہوگئے جب کہ قومی ہیرو کے فقید المثال استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پیرس سے براستہ استنبول رات ایک بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں