رانا وحید نوائے وقت
ساہیول: ساہیوال گورنمنٹ ننگل انبیاء اسلامیہ ہائی اسکول نمبر 1 ساہیوال میں مریم نواز سی ایم پنجاب کے سپورٹس انیشیٹو کے تحت صائمہ علی ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈی ای اے ساہیوال کی ہدائت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کے زیر اہتمام سمر ٹورنامنٹ کے سلسلے میں والی بال کا فائنل منعقد کروایا گیا۔ یہ میچ گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھہ بہادر سنگھ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول 56/ 5ایل کے درمیان کھیلا گیا آج کے دن کے مہمان خصوصی محمد اکرام چوہدری سی ای او ایجوکیشن اور پرنسپل راؤ اشرف علی خان ساہیوال تھے ۔