رانا وحید نوائے وقت
ساہیول: ملک بھر کی طرح ساہیوال میں آزادی کے جشن کو شایان شان طریقے سے منانےکی تیاریاں عروج پرہیں،شہریوں کی ایک بڑی تعداد قومی پرچموں اور جھنڈیوں کے سٹالوں سے خریدی میں مصروف ہے۔رنگ برنگی جھنڈیوں سے نہ صرف بازار سج رہیے ہیں،بلکہ گلی محلوں میں بھی ان کی فروخت جاری ہے.شہربھر میں سبزہلالی پرچموں،بیچز،ٹی شرٹس،کیپ،جھنڈیوں کے سینکڑوں سٹالزلگائے گئے ہیں۔ جہاں دن بھرشہریوں کی بڑی تعداد خریداری کررہی ہے،بچے بھی قومی پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیے ہیں.