پنجاب کی کوءی عمارت ان کے نام کے بغیر رہ نہ جاءے،خوشامد کی بھی کوءی حد ہوتی ہے :……..لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا ہسٹری میوزیم مریم نواز شریف سے منسوب

محمد اظہر نوائے وقت

لاہور:پنجاب کی کوءی عمارت ان کے نام کے بغیر رہ نہ جاءے ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا ہسٹری میوزیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے منسوب کردیا گیا۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے اس سلسلے میں بتایا کہ مریم نواز ہماری یونیورسٹی کی ممتاز پرانی طالبہ ہیں۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ایلومینائی نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، سیاست میں مریم نواز شریف نے ایک قابل قدر کامیابی سمیٹی اور وزیر اعلیٰ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی سیاست میں کامیابیوں کی پذیرائی کرتے ہوئے ہسٹری میوزیم ان سے منسوب کیا گیا۔

ڈاکٹر شگفتہ ناز کا کہنا تھا کہ ہسٹری میوزیم لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات پر قائم کیا گیا، میوزیم میں ممتاز ایلومینائی کا بایو ڈیٹا اور ادارے سے متعلق نوادرات کو جمع کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر نے بتایا کہ مریم نواز کو اپنی مادر علمی کے دورے کی با ضابطہ دعوت دے دی ہے، ان کی شخصیت طالبات کیلیے قابل تقلید ہے، اوراس ادارے کو اپنی باصلاحیت طالبہ پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں