کنورژن فیس جمع نہ کروانے پر نور شاہ روڑ الحرم سٹی فیز 3 سیل کر دیا گیا

رانا وحید نوائے وقت

ساہیول :ساہیوال کمشنر کی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن چیف آفیسر اور مسعود مدنی شیخ عمر سمیت دیگر عملہ نے کنورژن فیس جمع نہ کروانے پر نور شاہ روڑ الحرم سٹی فیز 3 کو سیل کر دیا۔ نادہندگان کےخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے – روزانہ کی بنیاد پر نادہندگان کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ نادہندگان کو کسی قسم کی رعائیت فراہم نہیں کی جائے گی – سیاسی اور سماجی حلقوں نے اسے سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں