اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے سُسر نے انہیں تحفے میں بھینس دی

محمد آیرش نوائے وقت

لاہور:اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے جہاں پاکستان بھر سے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا جا رہا ہے وہیں اُن کے سُسر نے بھی انہیں ایک بھینس تحفے میں دی ہے۔

ارشد ندیم کے سُسر محمد نواز سے جب اس انوکھے تحفے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’بطور تحفہ بھینس کو ان کی دیہی برادری میں ’بہت قیمتی‘ اور ’قابلِ عزت‘ بات سمجھا جاتا ہے۔

محمد نواز نے بتایا کہ انہوں نے بھینسیں ان کی برادری کی روایات اورگاؤں سے ندیم کے گہرے تعلق کی وجہ سے دی ہے۔
ارشد ندیم پنجاب کے ضلع خانیوال میں اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ رہتے ہیں۔
محمد نواز کی بیٹی عائشہ کی شادی ارشد ندیم سے ہوئی اور ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں