رانا وحید
حیدرآباد :دفاع ختم نبوت و دفاع افواج پاکستان ریلی فیضان رمضان، پاکستانی مسجد اور پاکستانی اسکول کے صدرصوفی عمردراز پاکستانی المعروف مستان شاھ بابا کی قیادت میں، بعنوان دفاع ختم نبوت و دفاع افواج پاکستان کے نام سے ریلی منعقد کی گئی ہے۔دفاع ختم نبوت و دفاع افواج پاکستان ریلی لطیف آباد 11, 8, 9, 6, 7 نمبر ، پریٹ آباد، نورانی بستی ، لیاقت کالونی،. تلک چاڑی، اسٹیشن روڈ، حیدر چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب حیدرآباد تک پہنچی ۔آرمی چیف کا دو ٹوک بیان کہ نا کوئی ہمارے رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کر سکتا ہے اور نا ہی کسی کی جرات ہے، ملک دشمن عناصر،پاکستان کے محافظوں کے خلاف جھوٹے , بے بنیاد من گھڑت پروپگنڈا سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں۔آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہر مسلمان دفاع ختم نبوت کے لئے اٹھ کھڑا ہو۔