بذریعہ قرعہ اندازی میڈیا ورکرز اور ان کے بچوں کو 20 سمارٹ واچ اور رائٹنگ ٹیبلٹ دئیے گئے ،ممتاز صحافیوں اور معروف فنکاروں کی شرکت
لاہور شہزاد عالمگیر نوائے وقت
لاہور: آرگنائزیشن کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف محمد عثمان اور نعت شریف کا شرف شاہ میر نے حاصل کیا۔ پروگرام میں معروف ادکارہ ،گلوکارہ و فلمسٹار میگھا ، گلوکارہ سحر صدیقی ، گلوکار فیصل شہزاد ، گلوکار و شاعر اصغرعلی، گلوکارہ موتیا علی ، مزاحیہ فنکار غفار لہری اور شاہد سکندر نے چہروں پر رونق بخشی۔ پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض رانا بابر مسعود ، ڈاکٹر مدیحہ بتول اور قندیل عارف نے سرانجام دئیے۔بذریعہ قرعہ اندازی میڈیا ورکرز اور ان کے بچوں کو 20 سمارٹ واچ اور رائٹنگ ٹیبلٹ دئیے گئے۔ اس موقع پر معروف تجزیہ کار ، کالم نگار و بابائے صحافت مجیب الرحمن شامی ، سینئر تجزیہ کار و سینئرصحافی استاد صحافت ایثار رانا ، ڈاکٹر شہزاد نواز معروف بین الاقوامی گلوکار پرنس ملک ، سابق چیئرمین بیت المال طاہر رشید چوہدری ، صوبائی جنرل سیکرٹری اے این پی امیر بہادر خان ہوتی ، نمائندہ سفاری پارک طارق پاناں والا ، چیئرمین رحمانی کاررواں لالہ بشیر رحمانی ، سماجی رہنما چوہدری اختر حسین ، فیاض احمد رانجھا ، مرید علی بھٹہ ایڈووکیٹ ، ممبر الیکشن کمیٹی ایم ڈبلیو او لاہور آصف چوہدری ، صدرمیڈیا ورکرز آرگنائزیشن سرگودھا رانا امجد ، جنرل سیکرٹری میڈیا ورکرز آرگنازیشن سرگودھا چوہدری حفیظ الرحمن ، فنانس سیکرٹری ایم ڈبلیو او سرگودھا اعظم اقبال ، جوائنٹ سیکرٹری ایم ڈبلیو او سرگودھا علی اکرام ، نمائندہ خصوصی اے پی پی ممتاز احمد سلیم لنگاہ ، سرپرست نشتر پریس کلب عبدالستار عاجز ، صدر نشتر پریس کلب سردار اصغر عباسی ، ایڈیٹر روزنامہ صحافتی مراسم حسنین حیدر ، چوہدری منشاء، یعقوب قصوری ،سرپرست سپریم کونسل ایم ڈبلیو او لاہور غلام سرور ، ممبر سپریم کونسل ایم ڈبلیو او لاہور عمران باجوہ ، محمد طاہر ، عدنان شوکت ، مشتاق خان ، محمد شہزاد ،نائب صدر اصغر علی، ایڈیشنل سیکرٹری عامر شہزاد ، فنانس سیکرٹری میاں عمران ، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری شفقت چوہان سمیت مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات سے بے شمار میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو او لاہور عاصم لطیف چوہدری نے سپاسنامہ پیش کیا ، صدر ایم ڈبلیو او سرگودھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو او لاہور کے تمام عہدیداران میڈیا ورکرز کے لیے اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں میں انہیں ان کی سالگرہ پر ایم ڈبلیو او سرگودھا کی طرف سے ڈھیروں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر طاہر رشید چوہدری ، امیر بہادر خان ہوتی ، منیرعلی بھٹہ ، ڈاکٹر منیبہ فاطمہ ، اخترحسین نے بھی اپنے خطاب میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کی سالگرہ پر مبارکباد دی ان کے لیے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ بعدازاں صدر ایم ڈبلیو لاہور ، پنجاب نصیب علی تبسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے 2003 میں اخبارات کے کمپیوٹر آپریٹر (پیج میکر) سے تحریک کا آغاز کیا اور 2007 میں اخبارات کے تمام سیکشن جنہیں دوسری یونین آف جرنلسٹ ممبر شپ نہیں دیتی تھی ان تمام شعبوں کو اس میں شامل کرکے نیوز پیپرورکرز آرگنائزیشن (NWO)کا نام دیا اور 2010 میں الیکٹرانک میڈیا کے کارکنوں کو شامل کرکے اس کا نام تبدیل کرکے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (MWO)رکھ لیا نصیب تبسم نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری کابینہ کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کیے ہیں جو ہم اپنی پچھلی دو دہائیوں سے نہیں کرپائے اس میں سب سے اہم اقدام یہ ہوا کہ ہمیں الیکٹرانک میڈیا میں معروف صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی اور معروف تجزیہ کار ایثار رانا ، معروف صحافی و تجزیہ کار طاہر ملک ، گل نوخیز اختر ، رانا بابر مسعود سمیت دیگر نے اپنے پروگرام میں میڈیا ورکرز کے احتجاج اور حقوق کو ڈسکس کیا جس سے حکومتی ایوانوں میں میڈیا ورکرز کی طوطی بلند ہوئی۔ اس موقع پر ایثار رانا اور عادل جاوید چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین تین مرلے کے پلاٹ نہیں بلکہ آپ کا اس سے بھی بڑھ کر حق ہے نصیب تبسم نے اس تنظیم کو زیرو سے ہیرہ بنایا ہے میں ہرموقع پر ان کے ساتھ کھڑا ہوں کیونکہ یہ میڈیا ورکرز ہمارے وجود کا ایک حصہ ہیں ان کے بغیر میڈیا ہاﺅسز نامکمل ہیں۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ میں نے سابق وزیراعلی پرویز الہی سے بات کی تھی کہ میڈیا ورکرز کو پلاٹ دئیے جائیں جس کا انہوں نے مجھ سے وعدہ بھی کیا تھا مگر ان کی حکومت زیادہ دیر تک نہ رہی اس لیے وہ ممکن نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری سے ملاقات میں کہا ہے کہ روڈا کے تمام پلاٹوں کو تین تین مرلہ میں تقسیم کرکے میڈیا ورکرز اور صحافی سب کو پلاٹ دیں جس پر ابھی تک غور ہو رہا ہے امید ہے کہ میڈیا ورکرز کو ان کا حق ملے گا جس کے یہ مستحق ہیں۔ تقریب کے آخر میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کا کیک کاٹا گیا اور فیاض احمد رانجھا نے ملک پاکستان کی سلامتی اور میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے حق میں دعا کی۔