پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت منظور

محمد لطیف

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی اسلحہ بر آمدگی کیس میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

کیس کیر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔

احمد وقاص جنجوعہ کی اہلیہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں، احمد وقاص کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ احمد وقاص کو گھر سے اٹھایا گیا اور کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں لاپتا ہونے سے متعلق کیس کیا تو مقدمے کے حوالے سے معلوم ہوا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ احمد وقاص کا تعلق کیا میڈیا سے ہے؟جس پر وکیل نے آگاہ کیا کہ احمد وقاص کا تعلق میڈیا سے نہیں ہیں بلکہ وہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کورآرڈینیٹر ہیں۔

عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ احمد وقاص سے 3 سو گرام بارود اور کلاشنکوف برآمد کرنا ہے۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی احمد وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں