قوم ، ملک اور انصاف اسے کہتے ہیں :……………….سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے پر تھائی وزیر اعظم برطرف

انٹرنیشنل ڈیسک نوائے وقت

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے پر وزیر اعظم سریتھا تھاویسین کو برطرف کردیا۔

انہیں ایک سابق وکیل کو جسے کرپشن کے الزام میں جیل میں رہنا پڑا تھا، وزیر بنانے پر برطرف کیا گیا جب کہ اس عدالتی فیصلے سے مزید سیاسی ہلچل اور حکومتی اتحاد کی بحالی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ریئل اسٹیٹ ٹائیکون سریتھا تھاویسین 16 برسوں کے دوران چوتھے تھائی وزیر اعظم بن گئے ہیں جنہیں اسی عدالت کے فیصلوں کے ذریعے ہٹایا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ انہوں نے اخلاقی معیار پر پورا نہ اترنے والے وزیر کو تعینات کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں