رپورٹ: محمد الیاس قادری
میلان/اٹلی : پاکستانی قونصلیٹ میلان میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوٸی، قونصل جنرل اقصی نواز نے قومی ترانے کی گونج میں پاکستانی پرچم اٹلی کی فضاؤں میں بلند کیا ۔ تقریب کے آغاز قونصلیٹ کے سٹاف ممبر محمد وحید کی تلاوت سے ہوا۔ قونصل جنرل اقصی نواز نے صدر مملکت آصف علی زرداری، ایف آئی اے کے آفیسر عصمت اللہ جونیجو نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور ڈپٹی قونصل قونصل جنرل احمد ولید نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے، رنگا رنگ ایونٹ میں وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی پاکستانی نثزاد ممتاز اطالوی بزنسمین چوھدری فیصل محمود چیچی، پاک اتحاد ایسوسی ایشن اٹلی کے صدر چوھدری دلشاد حسین المعروف مون چھنی ، پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ سیاسی، سماجی و دینی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔