پاکستان میں امن کی زندہ مثال :…………….اسلام آباد؛ غیر ملکی خاتون سے زیادتی، ملزمان ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک کر فرار

محمد لطیف

اسلام آباد: اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان جی 6 کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک کر گئے جبکہ پولیس کو اطلاع شہری نے 15 پر کال کر کے دی۔

متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ مجھ پر پانچ روز تک جنسی تشدد کیا جاتا رہا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اَپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں