فرحان اختر نوائے وقت
اوسلو: ناروے میں بھی پاکستانی برادری نے 77 واں جشن آزادی بڑے جوش و خوش سے منایا۔پرچم کشائی کی تقریب پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی۔سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے صدر اور وزیر اعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔انہوں نے مختصر خطاب بھی کیا اور قیام پاکستان کے مقاصد اور اقوام عالم میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ جشن آزادی کی ایک تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میدان میں ہوئی جس کا اہتمام 14 اگست کمیٹی نے کیا تھا۔جس کا آغاز بلدیہ کی بلڈنگ سے ایک جلوس کی صورت میں ہوا ،جس کی قیادت بزرگ لیڈر محمد انور صوفی نے کی۔ جلوس شہر کی گلیوں سے گزرتا ہوا پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے کھلے میدان میں پہنچا اور وہاں ایک جلسہ ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کے مقبول ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی تھے۔ انہوں نے بھی خطاب کیا۔ اسکالر محمد انور صوفی ، سابق رکن قومی اسمبلی عامر جاوید شیخ ،ان کی بیگم سابق رکن قومی اسمبلی افشاں رفیق اور ان کی بیٹی اور بلدیہ کی کونسلر مس ارینہ اور دیگر کمیونٹی لیڈر موجود تھے۔ شام کو کمیٹی نے عشایہ دیا جس میں سفیر سعدیہ الطاف قاضی، سابق وزیر عابد راجہ ،انور صوفی، نارویجین اسکالر کنوت نے شرکت کی۔رات کو محفل موسیقی منعقد ہوئی۔