اٹلی: ملک کامران اقبال مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے بولونیا میں قل خوانی

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز جامعہ فیضان مدینہ میں منعقدہ محفل ذکر و نعت میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

رپورٹ و تصاویر: محمد الیاس قادری

بولونیا : 28 سال سے اٹلی میں مقیم معروف کاروباری شخصیت ملک کامران اقبال عرف کامی (جو گزشتہ اتوار کو بولونیا میں وفات پا گئے تھے) کے ایصال ثواب کیلئے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قل خوانی کا اہتمام کیا گیا۔54 سالہ ملک کامران اقبال اٹلی میں ہی مقیم معروف کاروباری شخصیات ملک عرفان اقبال، ملک عمران اقبال اور ملک راشد محمود کے بھائی تھے۔ مرحوم ملک کامران اقبال کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل ذکر و نعت میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور مرحوم کے سوگوار بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد زاہد عطاری نے مختصر خطاب میں دین اسلام میں فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاء کرائی۔مولانا حسان رضا قادری نے ختم شریف پڑھا۔ ملک کامران اقبال کے پسماندگان میں بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں