گھریلو صارفین کو 300 یونٹ کا13000 سے زائد بل بھیجا جاتا ہے
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: واپڈا کے افسراں کی محکمہ زراعت کے آفسر پر مہربانیاں۔ 1100 سے زائد یونٹ کی چوری کا نو ہزار روپیہ بل ڈال کر ایف ائی آر درج کرا دی،جبکہ گھریلو صارفین کو 300 یونٹ کا13000 سے زائد بل بھیجا جاتا ہے۔ڈپٹی مینجر نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا رکھی تھیں میپکو ٹیم نے چھاپہ مار کر موقع پر بجلی چوری پکڑ لی ۔ ڈپٹی مینجر سیڈ کارپوریشن کے خلاف تھانہ غلہ منڈی میں مقدمہ نمبر 1836/24 درج کروا دیا ۔ ایف آئی میں واضح ہے کہ میپکو کا نقصان 1161 یونٹ ہوا جبکہ رقم 9 ہزار بنی۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ مقدمہ درج کروانے سے قبل ملزم اور میپکو اہلکاروں کے درمیان ڈیل ہو گئی تھی۔ زراعت افسر کو رعائت پیکیج فراہم کیاگیا جس کی واضح مثال یہ ہے کہ 1161 یونٹ کی قیمت 9 ہزار لکھی گئی اور بجلی میٹر کو ڈس کنکٹ کر کے اتارا بھی نہیں گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ واپڈا 300 یونٹ پر 13 ہزار سے زائد کا بل صارفین کو بھیج رہے ہیں جبکہ چوری کرنے والے 1100 سے زائد یونٹ کو صرف نو ہزار روپیہ جرمانہ ڈالا گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے ۔شہریوں نے کمشنر ساہیوال ایس ای میپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔