رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی کی ساہیوال میں مختلف تقریبات کی خصوصی رپورٹ
ساہیوال : پاکستان کے77 ویں جشن یومِ آزادی کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح ساہیوال میں بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد پاکستان کے قیام کی تاریخی لمحے کو یاد کرنا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔
سب سے بڑی تقریب آرٹ کونسل ساہیوال میں منعقد ہوئی۔ جس میں آر پی او محبوب رشید، کمشنر، ڈی پی او اور ڈی سی سائمہ علی، ایم پی ایس ملک ارشد، ملک قاسم ندیم اور دیگر نے شرکت کی۔ قومی ترانے کی گونج میں پرچم کو بلند کیا گیا۔
پاکستان کی تاریخ اور جدوجہد کو اجاگر کیا۔ جشن آزادی کی مختلف تقریبات میں پرنٹ میڈیا ایسوسییشن کے زیر اہتمام چیمبر اف کامرس ساہیوال کے صدر کاشف نے کیک کاٹا ۔ صدر رانا وحید ،جنرل سیکرٹری راؤ عتیق ،ملک آصف ، امتیاز بٹ ،کاشف مشتاق، ملک عرفان، حارث شاہ، رانا سلیم، افتخار احمد ،شیخ مجید ،علی رضا ،اشتیاق احمد حسن ،عبداللہ نازاور دیگر صحافی موجود تھے۔
پریس کلب ساہیوال میں بھی پرچم کشائی اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور صدر رانا جاوید نثار، گرینڈ گروپ لیڈر عزیز الحق گورایہ تھے۔ راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر میاں بابر صغیر نے غریبوں میں تحائف تقسیم کیے ۔ کمشنر سید شعیب اقبال اور ایڈیشنل کمشنر شفیق ڈوگر ساہیوال، جیل سپریڈنٹ نوید اشرف نے کیک کاٹا ۔
مدینہ مسجد کے نائب صد ر مشتاق بھٹی نے جشن ازادی کا کیک بچوں کے ساتھ مل کر کاٹا۔