نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب
رانا وحید نوائے وقت
ساہیول: ہم برصغیر کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی بہادرانہ جدوجہد اور نئی ریاست کے قیام کے لیے دی گئی قربانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جشنِ آزادی کی ایک تقریب میں میاں بابر صغیر انجم نے 5/76 ایل میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ یہ دن ہمیں ان لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے اکابرین نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی متحرک قیادت میں اس وطن پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے دی تھیں۔ یہ دن ہماری ملکی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔