سٹاف رپورٹر نوائے وقت
لندن:برطانیہ میں ویسٹ یارکشائر کے علاقے ہیلی فیکس سے دو پاکستانی نژاد لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں ہیں، پولیس لڑکیوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سال کی حلیمہ احمد اور 14 سال کی خدیجہ احمد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔
برطانوی پولیس کا مزید کہنا ہے لڑکیوں کے حوالے سے کسی کو کوئی بھی معلومات ہوں تو پولیس سے رابطہ کریں۔