رانا وحید نوائے وقت
ساہیول:راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حلقہ 198 پی پی میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ صدر راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں بابر صغیر انجم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر محمد عمران مانی اور ملک وہاب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بابر صغیر نے کہا جشن ازادی کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں ملک میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانا چاہیے اس سلسلہ میں ہم اپنے پورا حلقہ میں پانچ ہزار سے زائد پودے لگائیں گے ۔