محمد لطیف
اسلام آباد: مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر دوست اسکیم اور ٹیکسز کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاشف چوہدری اور اجمل بلوچ نے کہا کہ نام نہاد تاجر دوست اسکیم ناقابل عمل ہونے کے باعث مسترد کرتے ہیں لہٰذا تاجر دشمن اسکیم کو فی الفور واپس لیا جائے اور دالوں، آٹے سمیت تمام اشیا پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔